Breaking News
Home / تازہ ترین / پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں؛تمام فیصلوں میں کارکنان کی رائے کو اہمیت دیجائیگی/پیپلز پارٹی تحصیل مستوج

پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں؛تمام فیصلوں میں کارکنان کی رائے کو اہمیت دیجائیگی/پیپلز پارٹی تحصیل مستوج

بونی (نامہ نگار)پیپلز پارٹی تحصیل مستوج کی طرف سے حال ہی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے شخصیات کو خوش آمدید کہا گیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ مذکورہ شخصیات اپنی صلاحیتیں پارٹی کے بہتر میں استعمال کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزپاکستان پیپلزپارٹی اپرچترال کے کارکنان کاایک ہنگامی اجلاس زیرصدارت پاکستان پیپلزپارٹی اپرچترال کے صدرامیراللہ نے منعقدہو جس میں کارکنان کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔میٹنگ میں ضیاء اللہ افریدی،حاجی غلام محمد،قربان علی،ارباب انیس خلیل،عثمان خان اورنجینئرفضل ربی جان کے پی پی پی میں غیرمشروط طورپرشامل ہونے پرمبارک باد دیتے ہیں۔اس موقع پر امیراللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے شامل ہونے والوں کوپاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے پرخوش آمدیدکرتے ہیں ااوراس اُمیداظہارکاکیاگیاکہ نئے شامل ہونے والے حضرات اپنی توانائیاں اورصلاحتیں پارٹی کومنظم اورمضبوط کرنے کے لئے استعمال کریں گے اورآئندہ کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی چترال کے ساتھ اپنے تعلق کومضبوط کریں گے۔انہوں نے کہاکہ تمام فیصلے پی پی پی اپرچترال کے تنظیم اورکارکنان کے مشورے سے انجام پائیں گے تاکہ 2018ء کے الیکشن میں بھرپورطریقے سے کامیابی حاصل کیاجاسکے۔