Breaking News
Home / تازہ ترین / ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام AVDP کے اے جی ایم کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس

ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام AVDP کے اے جی ایم کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس

چترال (محکم الدین) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے اے جی ایم کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں چیئرمین رحمت الہی، وائس چیئرمین ظہیرالدین اور بورڈ کے جملہ مردو خواتین ممبران نے شرکت کیں۔ اجلاس میں منیجر اے وی ڈی پی وزیر زداہ نے ایل ایس اوکے جملہ امور پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال ماہ دسمبر میں پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد اب تک کسی بھی قسم کے نئے منصوبے شروع نہیں کئے گئے ہیں۔ تاہم جاپان ایمبسی کی طرف سے سابقہ پراجیکٹس کے تسلسل میں لنک روڈ اور پُل کی تعمیر اور یو ایس ایڈکے سمال ایمبسڈر گرانٹ کے تحت کالاش لینگویج پراجیکٹ کے سیکنڈ فیزکے لئے پروپوزل منظوری کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے تحت غربت میں کمی لانے کے حوالے سے پی پی آر پراجیکٹ کیلئے منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہیں جن پر کام شروع کیا جائے گا۔ یہ ایسے منصوبے ہیں جن کیلئے کمیونٹی اور مختلف تنظیمات نے قراردادوں کے ذریعے اے وی ڈی پی سے رابطہ کیا اور اُنہیں تعمیر کرنے کیلئے بار بار مطالبہ کیا۔ اجلاس میں اس امر پر خوشی کا اظہار کیا گیا کہ اے وی ڈی پی کی کو ششوں سے صوبائی حکومت نے کالاش سپیشل پیکیج کے طور پر 42سکیموں کیلئے تین کروڑ روپے ریلیز کئے ہیں جو نشاندہی شدہ سکیموں پر خرچ کئے جائیں گے اوراس سے یو سی کے کئی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پی پی اے ایف کی طرف سے پانچ کروڑ روپے یوسی پر خرچ کئے جائیں گے جس میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے علاوہ صحت وصفائی، زچہ بچہ کی نگہداشت کے حوالے سے ٹریننگ، کمیونٹی ٹائلٹ کے منصوبے شامل ہیں۔ جبکہ ہنر مند بے روزگاروں کو اُن کے مطلوبہ آوزار اور سامان مہیا کئے جائیں گے۔ تاکہ وہ اپنے پاؤں خود کھڑے ہو سکیں۔ اجلاس میں اس امر کا اظہارر کیا گیا۔ کہ اے وی ڈی پی یونین کونسل ایون کی تعمیرو ترقی کا ادارہ ہے۔ اور یہ ادارہ بلا امتیاز یو سی کے تمام لوگوں کی خدمت میں جو کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اُس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ادارے کیلئے تباہ کُن ہو گی۔ اور تمام ممبران ادارے کی ساکھ کو برقرار رکھنے اور کمزوریوں کو دور کرنے میں کردار ادا کریں۔