Breaking News
Home / تازہ ترین / وسوم یارخون میں جوانسال خاتون نے دریا میں چھلانگ لگاکرخود کشی کر لی

وسوم یارخون میں جوانسال خاتون نے دریا میں چھلانگ لگاکرخود کشی کر لی

یارخون(چ،پ)یارخون کے علاقے وسوم میں ایک جوانسال خاتون نے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جوانسال خاتون مسمۃ علیمہ دختر مراد دوست نے اتوار کے روز دریائے یارخون میں چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ بعد ازاں متوفی کی لاش دریا سے نکال لی گئی۔ پولیس تھانہ یارخون نے دفعہ 174کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے جبکہ متوفی کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی منتقل کردیا گیا ہے۔ متوفی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مرگی کی مریضہ تھی۔