Breaking News
Home / تازہ ترین / جمعیت علماء اسلام کے ضلعی مجلس شوریٰ کا اجلاس؛مختلف امور زیر بحث رہے

جمعیت علماء اسلام کے ضلعی مجلس شوریٰ کا اجلاس؛مختلف امور زیر بحث رہے

چترال(پ،ر)جمعیت علماء سلام ضلع چترال کی مجلس شوری کا اجلاس مورخہ گذشتہ دنوں جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ چترال میں ضلعی امیر قاری عبدالرحمن قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ضلعی شوری کے ارکان نے کثیر افراد شرکت کی۔ اجلاس میں الیکشن 2018 کی تیاری،سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور دیگر جماعتی امور کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں منظور کئے گئے قرارد ادوں کے ذریعے برما کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کی پر زور مذمت کی گئی اور برما کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں پر مظالم بند کئے جائیں اور حکومت پاکستان بذریعہ اقوام متحدہ ان مظالم کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، خصوصا او آئی سی کا اجلاس بلاکر اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے ۔ اسی طرح قرارداد میں امریکی صدر کے پاکستان بارے حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ امریکی صدر اپنا بیان واپس لیں اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی خدمات کو پس پشت نہ ڈالا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان امریکی صدر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرے اور امریکہ کے ساتھ داپنے تعاون پر نظر ثانی اور فوری طور پر پاکستانی راستے سے افغانستان جانے والے امریکی امدادی کو بند کیا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں آئی اسپیشلٹ اور اسکن اسپیشلسٹ نہ ہونے کی وجہ سے متعلقہ مریضوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے،لہذا کے پی حکومت چترال میں مندرجہ بالا ڈاکٹروں کا فی الفور تعین کرکے چترالی عوام کے مشکلات کا ازالہ کرے۔