Breaking News
Home / تازہ ترین / لوٹ اوئیر سے تریچ شاگروم روڈ کی تعمیر؛این ایچ اے سروے ٹیم کا ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کے ہمراہ تریچ کا دورہ

لوٹ اوئیر سے تریچ شاگروم روڈ کی تعمیر؛این ایچ اے سروے ٹیم کا ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کے ہمراہ تریچ کا دورہ

موڑکہو(جمشید احمد)لوٹ اوویر تا تریچ شاگروم روڈ کی سروے کے سلسلے میں این ایچ اے سروے ٹیم اور ایم این اے شہزادہ افتخار الدین موڑکھو کے دورے پر ہیں۔ اس دوران گزشتہ دن تریچ گاؤں سے سروے کا آغاز کیا گیا ،سروے ٹیم میں محمد اشتیاق ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اور ڈائریکٹر QS (Quantity survey)ایم این اے کے ہمراہ موجود تھے۔ اس سڑک کی تعمیر کے لیے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی کوششوں سے تین ارب روپے وفاقی بجٹ میں پہلے سے رکھے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ چار آر سی سی پل مختلف جگہوں میں تعمیر کیے جائیں گے جس سے اس علاقے کی آمدورفت مزید بہتر ہوگی اور یہ پراجیکٹ اس علاقے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ علاقہ تریچ پہنچنے پر ایم این اے شہزادہ افتخار الدین اور سروے ٹیم کا پرتباک استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے ایم این اے شہزادہ افتخار الد ین نے کہا وفاقی حکومت چترال کی تعمیرو ترقی کے سلسلے میں سنجیدگی سے غور کر رہی ہے وفاقی حکومت کی کئی منصوبوں پر کام ہو رہے ہیں جن کے لیے حکومت کی اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں جس سے چترال کی تعمیر ترقی ہوگی لوٹ اویر تا تریچ روڈ بھی ااس کا حصہ ہے جس کا ابتدائی سروے کا کام آج سے شروع کیا گیاہے جو جلد مکمل ہوگی آمد و رفت کے سلسلے میں اس علاقے کی عوام کو ضرور فائدہ پہنچے گا اُنہوں نے کئی دوسرے مختلف منصوبوں کا بھی اعلان کیا مقررین میں ممبر تحصیل کونسل تریچ علاو الدین عرفی و دیگر نے خطاب کیا اورایم این اے شہزادہ افتخار الدین اور این ایچ اے حکام کا شکریہ ادا کیا۔