Breaking News
Home / تازہ ترین / چترال پوسٹ کے نمائندہ خصوصی اعجاز احمد لال کو گنبد موڑکہو میں سپر د خاک کردیا گیا

چترال پوسٹ کے نمائندہ خصوصی اعجاز احمد لال کو گنبد موڑکہو میں سپر د خاک کردیا گیا

چترال(چ،پ) ہفت روزہ چترال پوسٹ کے نمائندہ خصوصی برائے موڑکہو جناب اعجاز احمد سنگین 5ستمبر بروز منگل انتقال کر گئے۔ اعجاز احمد کاتعلق سنگلے برادری سے تھا اوروہ گنبد موڑکہو کے معروف سیاسی سماجی شخصیت لال فضل امین المعروف صوفی صاحب کے فرزندتھے۔ اعجازا حمد ایک فعال سماجی کارکن اور محنت کرنے والے مقامی صحافی تھے جن کے دل میں علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرنے کا جذبہ ہمہ وقت موجزن رہتا تھا۔ پچھلے دوسالوں سے اعجاز احمد صاحب چترال پوسٹ کے ساتھ منسلک رہے اور ساتھ ساتھ دیگر مقامی اخبارات کیلئے بھی خبریں اور مراسلے بھیجتے تھے۔ گوکہ اعجاز احمد موڑکہو کیلئے نمائندہ خاص تھے تاہم مرحوم چترال پوسٹ کی ترقی اور کوریج میں اضافے کے لئے ہمہ وقت فکر مند رہتے تھے اور اس سلسلے میں اخبار کے انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطہ رکھتے جو اس با ت کی عکاسی ہے کہ مرحوم جس صحافتی ادارے کے ساتھ منسلک تھے اس کے ساتھ آخر وقت تک انتہائی مخلص رہے۔
اعجاز احمد لال گذشتہ دنوں چترال ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے ۔
چترال پوسٹ اپنے انتہائی مشفق اور مخلص ساتھی کی رحلت پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتا ہے ۔ رب کریم کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم اعجاز احمد صاحب کے درجا ت کو بلند فرمائے اور ان کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل دے۔